تھانہ ترنول کی حدود میں مضر صحت مشروبات کی تیاری ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان معروف برانڈ کے مشروبات کے جعلی اسٹیکر کا بے دریغ استعمال شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول سیفیہ روڈ پر جعلی مشروبات کی فیکٹری قائم متعلقہ حکام خاموش تماشائی شہر میں جعلی مشروبات ‘ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔غیر معیاری اور مضر صحت مشربات کے استعمال سے شہری ڈائریا اور پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور فوڈ انسپکٹر اور ضلعی انتظامیہ علاقے کو چیک کرنا تک گوارا نہیں ضلعی انتظامیہ کی کوتاہی یا پشت پنائی دونوں صورتوں میں شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ضلعی ڈی سی کی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم صرف سوشل میڈیا تک محدود۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام اباد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ غیر معیاری مشروبات کو تیار کرنے والی فیکٹری کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف انسدادی کو یقینی بنایا جائے
0 کمنٹس:
Post a Comment