نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ گردے کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث آٹھ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اتوار کو لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گینگ کے سرغنہ ڈاکٹر فواد کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس گروپ نے تقریباً 328 ٹرانسپلانٹیشن کیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آواسٹین انجیکشن سکینڈل میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment