728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 2, 2023

    دنیامیں مفاہتی عمل تلوار نہیں نبی پاک کے کردار سے پھیلا، اظہار بخاری



    ادارہ تعلیمات کے زیر اہتمام محفل میلاد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا اسلام مفاہمتی عمل کے لیے پائیدار حکمت عملی کی تشکیل تعلیمات نبوی کی روشنی میں ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اسلام کے اصل صورت سیرت نبی کے ائینے میں نظر ائے گی۔ مفاہمت ۔بھائی چارہ محبت اسلام کی بنیاد منافقت نفرت یورپ کی ایجاد ہے۔ اسلام نام ہی مفاہمت۔ تحمل برداشت کا ہے اسلام صدیوں پہلے ا چکا ہے اسے صرف اپنا نے اور عمل درامد کرانے کی ضرورت ہے۔ حکومت سیرت کے دیے میں شریعت کا چراغ روشن کریں ۔امن وامان کے راستے خود بخود روشن ہو جائیں گے۔ اظہار بخاری نے کہا امنہ کے لال کی سیرت اپنانے سے ہر گھر سے امن کی خوشبو ائے گی نبی پاک نے دنیا کو جو مفاہمت کا درس دیا۔نیووولڈ آڈر اس کی عشر عشیر بھی نہیںں جانتا۔ نبی پاک کے کردار سے اسلام پھیلا۔ نبی پاک نے کانٹوں کے مقابلے میں کانٹے بچھانے کا حکم نہیں دیا۔ سحاب رحمت سے انسانی زندگی کی کھیتیاں ہمیشہ سرد و شداب رہیں گی۔ جب تک ہمارے دلوں میں نبی پاک کی محبت موجود رہے گی زمین پر عذاب نازل نہیں ہوگا۔المیہ ھے۔ امنہ کے لال کا کلمہ پڑھنے والے امن کی بھیک بھی غیروں سے مانگ رہے ہیں۔ اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے نبی پاک کی تعلیمات کا مطالعہ کرنا ہوگا

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دنیامیں مفاہتی عمل تلوار نہیں نبی پاک کے کردار سے پھیلا، اظہار بخاری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top