728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 2, 2023

    پریکٹس اینڈ پروسیجر  ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت دوبارہ ہو گی



    چیف جسٹس آف پاکستان  قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اور سپریم کورٹ کے تمام 15 ججوں پر مشتمل فل کورٹ بینچ  آج پریکٹس اینڈ پروسیجر  ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع کرے گا۔

    سرکاری ٹیلی ویژن اس کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کریگا، ہ پی ٹی وی نے کمرہ عدالت نمبر 1 کے اندر اپنے کیمرے نصب کیے ہیں۔ سماعت صبح 9:30 بجے شروع ہوگی۔

    فل کورٹ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس عیسیٰ کر رہے ہیں اور اس میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی۔

    گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کی فل کورٹ نے تمام فریقین سے 25 ستمبر تک جواب طلب کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے 28 ستمبر کو اٹارنی جنرل فار پاکستان (اے جی پی) منصور عثمان اعوان کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے تحریری جواب جمع کرایا۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پریکٹس اینڈ پروسیجر  ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت دوبارہ ہو گی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top