728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 1, 2023

    ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مزید بھکاری گرفتار




    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہفتے کو رات گئے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والی پرواز میں عمرہ زائرین کے بھیس میں سوار 8 مبینہ بھکاریوں کو جہاز سے اتار دیا۔

    ایف آئی اے کے امیگریشن افسر طارق محمود کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ یہ گروپ بھیک مانگنے کے مقصد سے سعودی عرب جا رہا ہے۔

    ایجنسی نے کہا کہ گروپ نے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم جاوید نامی شخص کے حوالے کی جس نے ان کے ویزوں کے حوالے سے کارروائی کی۔

    ایف آئی اے کے بیان میں کہا گیا کہ ان افراد نے کہا کہ وہ وہاں بھیک مانگیں گے اور بھیک کی آدھی رقم نائب ایجنٹ کے حوالے کر دی جائے گی، گروپ کے بیانات لے کر ان کے پاسپورٹ قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور مذکورہ مسافروں کو قانونی کارروائی کے لیے ملتان میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ و اسمگلنگ ونگ کو بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے بیرون ملک سفر کرنے والے مبینہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، دو روز قبل ایف آئی اے نے عمرہ زائرین کے بھیس میں سعود عرب جانے کی کوشش کرنے والے 16 مبینہ بھکاریوں کو اسی ایئرپورٹ پر پرواز سے اتار لیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مزید بھکاری گرفتار Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top