728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, October 10, 2023

    پاکستان ریلوے کا سٹیشنوں کو اپ گریڈ اور کمرشلائز کرنے کا فیصلہ



    وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ریونیو کمانے کے لیے ریلوے سٹیشنوں کو اپ گریڈ اور کمرشلائز کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں راولپنڈی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور کمرشلائزیشن پلان کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

    وزیر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن مستقبل میں اہم تجارتی مرکز رہیں گے۔

    شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور اس کے گردونواح اسے تجارتی لحاظ سے قابل عمل بنائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے خاطر خواہ ریونیو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ریلوے سٹیشن کی تعمیر نو سے کاروباری مرکز بن سکتا ہے۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان ریلوے کا سٹیشنوں کو اپ گریڈ اور کمرشلائز کرنے کا فیصلہ Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top