مخلتف علاقوں کے لوگ سینٹورس میں ثقافتی کھانوں ،کپڑوں اور دیگر اشیاء پر مشتمل سٹالز لگائیں گے
راولپنڈی (خبریں ٹی وی) راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دل دل پاکستان نمائش کی شاندار کامیابی کے بعد دو روزہ ورثہ نمائش کاانعقاد کرے گا۔نمائش کا انعقاد سینٹورس ہوٹل اسلام آباد میں ہو گا۔جہاں پر مورخہ 16 اور 17 دسمبر کو ملک بھر سے آنے والے افراد اپنی ثقافتی اشیاء کی نمائندگی کرینگے۔غیر ملکیوں کے علاوہ عام افراد بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔نمائش کی افتتاحی تقریب 16 دسمبر بروز ہفتہ ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 17 دسمبر کو شام 7 بجے ہو گی۔ نمائش میں بچوں اور فیملیز کیلئے مخلتف تفریحی شوز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔نمائش صبح گیارہ بجے تا رات بجے تک جاری رہے گی۔
Sunday, December 10, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment