تفصیلات کے مطابق علی رضا نامی شخص موٹروے پر اسلام اباد کی جانب سفر کرتے ہوئے بھیرا منی سروس ایریا رکا، جہاں اس کا پرس گر گیا ۔جس کا اسے علم نہ ہو سکا اور اس نے اپنا سفر جاری رکھا یاد انے پر جب اسے پرس نہ ملا تو اس نے موٹروے پولیس سے ہیلپ لائن 130 کے ذریعے مدد طلب کی ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پرس کی تلاش شروع کر دی گئی لیکن پرس نہ مل سکا ۔اس صورتحال میں سروس ایریا میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی گئی تو پتہ چلا کہ پرس سروس ایریا کے ایک نجی ملازم نے اٹھایا تھا ۔ لہذا موٹروے پولیس ملازم سے پرس اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر مالک کو اطلاع کر دی ۔پرس میں 71 ہزار 500 روپے نقد رقم کے علاوہ اہم کاغذات موجود تھے۔ بعد ازاں تسلی کرنے کے بعد پرس مالک کے حوالے کر دیا گیا جس پر اس نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔
ترجمان موٹروے پولیس ۔
0 کمنٹس:
Post a Comment