728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, December 8, 2023

    آئی سی سی آئی اور نیشنل پولیس فائونڈیشن مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں پر غور کریں۔ احسن بختاوری

     

    پاکستان کی زرعی درآمدات سالانہ 12ارب ڈالر تک ہیں جن کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ صابر احمد
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کا نیشنل پولیس فائونڈیشن کا دورہ
    اسلام آباد (خبریں ٹی وی)  اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ایک وفد نے نیشنل پولیس فائونڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر صابر احمد کے ساتھ ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل پولیس فائونڈیشن کے سیکرٹری محمد کریم خان، ڈائریکٹر ویلفیئر اور سیکورٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) عطا محمد، ڈائریکٹر ہائوسنگ سید علی محسن اور ڈائریکٹر فنانس اشفاق احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
    احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ایک نئے صنعتی زون کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور تجویز دی کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن قومی اہمیت کے اس منصوبے میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرنے پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کو ہنر مند افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے جبکہ نیشنل پولیس فائونڈیشن پہلے ہی ملک بھر میں پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز چلا رہا ہے لہذا انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر اور نیشنل پولیس فائونڈیشن مشترکہ کوشش سے مقامی صنعت کیلئے ہنرمند کارکن تیار کرنے کی کوشش کریں جس سے صنعتی پیداوار بہتر ہو گی اور صنعتی شعبہ بہتر ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن شیشہ تیار کرنے کی ایک انڈسٹری چلا رہی ہے لہذاآئی سی سی آئی کے ممبران کو اس انڈسٹری میں کاروبار کے مواقع فراہم کرنے پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اور نیشنل پولیس فائونڈیشن باہمی دلچسپی کے دیگر منصوبوں کو بھی مشترکہ طور پر شروع کر سکتے ہیں جن میں سٹیزن کلب کی تعمیر، ہسپتال، ایئر لائن اور ایک یونیورسٹی کا قیام شامل ہیں کیونکہ ان اہم منصوبوں کی تکمیل سے معاشرے اور معیشت کے لیے متعدد فائدہ مند نتائج پیدا ہوں گے۔
    نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر صابر احمد نے آئی سی سی آئی کے وفد کا پرتباک انداز میں خیرمقدم کیا اور انہیں فائونڈیشن کے فلاحی، ہائوسنگ اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے وفد کو فائونڈیشن کے بڑے تعمیراتی منصوبے براڈوے سینٹر کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ آئی سی سی آئی کے ممبران اس منصوبے میں کاروبار کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان سالانہ 11 سے 12 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کر رہا ہے جو افسوسناک ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن اور چیمبر باہمی تعاون کے ذریعے کارپوریٹ فارمنگ میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں جس سے پاکستان کا زرعی امپورٹ بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے ریسرچ پر توجہ دے کر معیاری بیج تیار کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیتون کا تیل پیدا کرنے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کو درآمدات پر مبنی معیشت سے نکال کر برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے کردار ادا کرے جس سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔
    آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کو کنیکٹیویٹی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے کیونکہ دنیا کی کئی ایئرلائنز پاکستان نہیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی پاکستان کے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹوںکے ساتھ براہ راست فضائی روابط قائم کرنے کیلئے نجی شعبے میں ایک ایئرلائن شروع کرنا چاہتا ہے جس سے پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گالہذا انہوں نے تجویز دی کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن اس قومی اہمیت کے منصوبے میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرے۔ آئی سی سی آئی کے وفد میں راجہ محمد امتیاز، امیر حمزہ، سیف الرحمان خان اور دیگر شامل تھے۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آئی سی سی آئی اور نیشنل پولیس فائونڈیشن مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں پر غور کریں۔ احسن بختاوری Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top