پانچ شہداء کی فیملیز کو پلاٹ دے دئیے گئے،
شہداء فیملیز میں سب انسپکٹر زاہد مغفور، کانسٹیبل عاشق حسین، کانسٹیبل آصف محمود، کانسٹیبل وحید انجم اور کانسٹیبل آفتاب اصغر شامل ہیں،
سب انسپکٹر زاہد مغفور اکتوبر 1994، کانسٹیبل عاشق حسین مئی 2011، کانسٹیبل آصف محمود دسمبر 2011 ، کانسٹیبل وحید انجم نومبر 2014 اور کانسٹیبل آفتاب اصغر جون 1998 میں شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے،
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر زینب ایوب اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کاشف ریاض نے پلاٹوں کے کاغذات شہداء کی فیملیز کے حوالے کئے،
شہداء پولیس محکمہ کا اثاثہ ہیں، انکی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
شہداء فیملیز کی ویلفئیر اولین ترجیح ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی
شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء فیملیز کی ویلفئیر، بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
ترجمان راولپنڈی پولیس
0 کمنٹس:
Post a Comment