728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, December 8, 2023

    نصیر آباد پولیس کی کاروائی،دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

     

    راولپنڈی(خبریں ٹی وی)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 11 چوری شدہ سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت موسی خان  اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے چوری شدہ 11موٹرسائیکل برآمد ہوئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدمات کیے جارہے ہیں، متحرک اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

        راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،10ملزمان گرفتار،01کلو سے زائد ہیروئن اور12کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم شہزاد سے01کلو 400گرام ہیروئن، ملزم ندیم سے 02کلو500گرام چرس،،صدر واہ پولیس نے ملزم وحید سے 01کلو500گرام چرس،ملزم فیصل سے 01کلو400گرام چرس،ملزم ظہیر سے 01کلو400گرام چرس،ملزم شاہ جیل سے 560گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو660گرام چرس،ملزم ناصر سے 440گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ناصر محمود سے 01کلو320گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم جنید سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

        سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری، گزشتہ روزمزید194 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج،خصوصی مہم کے دوران اب تک2032مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز194کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک2032مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے،  والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔

        سول لائنز پولیس کا فوری ریسپانس،دو گمشدہ طالبات کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا، والدین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس کو دو شہریوں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کی ان کی 13/14 سالہ بیٹیاں سکول سے واپس گھر نہیں پہنچِیں،بچیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئی فوری قانونی کارروائی اور بچیوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا تھا، سول لائینز پولیس نے فوری طور پر مقدمات درج کرتے ہوئے 6 گھنٹے کی مسلسل و انتھک کاوشوں سے بچیوں کو تلاش کیا، بچیوں کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، والدین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

         دھمیال پولیس کا قائد اعظم کالونی اورگردنواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،دوکانوں اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے قائد اعظم کالونی اورگردونواح میں سر چ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 35گھروں، 10دوکانوں اور80افراد کے کوائف چیک کیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھو کھر کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

        آر اے بازار پولیس کی کاروائی، دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق آرا ے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم فرخ محمود کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے آراے بازار پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کا روں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

        راول ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،04ملزمان گرفتار، شراب اور سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطا بق وارث خان پولیس نے ملزم یاسین سے 09لیٹر شراب،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم فیضان سے 05لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کرنے والے ملزم مدثر کو گرفتار کر لیا،نصیر آباد پولیس نے آتش بازی کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 30سوتر گولے،25ہوائیاں اور 08انار برآمد ہوئے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔






    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نصیر آباد پولیس کی کاروائی،دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top