728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, December 9, 2023

    پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تین طرفہ سٹریٹیجی پر کام کر رہے ہیں۔ مرزا محمد عرفان بیگ

     


     معاشرے سے کرپشن کا ناسور ختم کر کے پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے۔احسن بختاوری
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کی تقریب کا انعقاد
    اسلام آباد (خبریں ٹی وی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔نیب کے ڈائریکٹر جنرل مرزا محمد عرفان بیگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیب کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فہیم قریشی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیب کے ڈائریکٹر جنرل مرزا محمد عرفان بیگ نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تین طرفہ سٹریٹیجی پر کام کر رہا ہے جس میں اولین حکمت عملی عوام میں کرپشن کے مضراثرات کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنا، دوم کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات لینا اور تیسری حکمت عملی قوانین کو مزید بہتر کر کے ان پر بہتر عمل درآمد کرناشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی صورتحال اتنی بری نہیں جتنی دکھائی جاتی ہے۔ پاکستان میں افسران کی اکثریت کرپشن سے بچنا چاہتی ہے جبکہ چند افسران اس کے ذریعے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2005 کے زلزلے میں جہاں عوام اور اداروں کی طرف سے بے مثال قربانی کا جذبہ ظاہر کیا گیا وہاں امدادی سامان کے بعض نیب کیس بھی بنے۔ مجموعی طور پر پاکستانی معاشرہ کرپٹ نہیں ہے جو امید افزا ئ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ پلاسی میں ایک ہندو سیٹھ کی کرپشن کی وجہ سے شکست ہوئی اور برصغیر 200 برس تک انگریزوں کا محکوم رہا۔ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے قوانین میں خامیاں دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے طلبائ اساتذہ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی تک پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر میں نماز جمعہ کے خطبات میں انسداد بدعنوانی پر پیغامات دئیے گئے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوآپریٹو ایکٹ میں اہم ترامیم کی جا رہی ہیں۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں رہیں گے۔
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن معاشروں اور ملکوں کو ترقی کی درڑ میں ہمیشہ پیچھے رکھتی ہے لہذا  کرپشن کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور عظیم ملک بنانا ہے ۔ انہوںنے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ سپیڈ منی کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کریں ۔ جن معاشروں میں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری فروغ نہیں پا سکتی لہذا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بنانے کیلئے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ساتھ مل کر اسلام آباد سے کرپشن کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کیلئے تیار ہیں تا کہ کامیابی کی صورت میں اس مہم کو ملک کے دیگر حصوں تک بڑھایا جائے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس نیب کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔  
      نیب کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فہیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد بدعنوانی کی کوششوں پر دور سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے۔نیب نے 6 سے 8 سو ارب روپے اکٹھے کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیںاور نیب آئندہ بھی نیچے سے اوپر تک کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا جبکہ ان کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے نیب کو معاشرے کے بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔
    چیمبر کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ معاشرہ کرپٹ افراد کا بائیکاٹ کرے تو اس میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن کے نقصانات سے بہتر آگاہ کرنے کیلئے مزید سمینارز اور آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں جبکہ چیمبر ان کوششوں میں نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
    چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کرپشن کے پھیلنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ کرپشن سے نفرت نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کرپشن کے خاتمے سے وابستہ ہے لہذا نیب ملک کے اہم چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف مہم میں شامل ہو تا کہ پاکستان سے کرپشن ختم کر کے اس کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے اور ملک بدنام بھی نہ ہو۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تین طرفہ سٹریٹیجی پر کام کر رہے ہیں۔ مرزا محمد عرفان بیگ Rating: 5 Reviewed By: ALL IN ONE
    Scroll to Top