ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی۔ایف آئی اے نے اسلام آباد کے تحصیلدار کو گرفتار کر لیا ۔فوت شدہ پلاٹ مالک کے جعلی دستخط اور انگوٹھے پر انتقال کرنے کا معاملہ ۔ملزم نے پلاٹ کے مالک کا جعلی بائیو میٹرک استعمال کرتے ہوئے موضع پنڈ پڑیاں میں پلاٹ کا انتقال کیا۔ملزم غلام مرتضی چانڈیو نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے جعل سازی کرتے ہوئے 10 مرلہ پلاٹ کا غیر قانونی طور پر انتقال کیا۔ملزم کی جانب سے استعمال کئے گئے بائیومیٹرک کی تصدیق نادرا سے کروائی گئی جو کہ جعلی ثابت ہوئی۔پلاٹ کے مالک کا سال 2013 میں انتقال ہو گیا تھا۔ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment