یہ لاکھوں لوگوں کے روزگار کا معاملہ ہے جسے ہنگامی طور پر حل کیا جانا چاہیے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چمن میں جاری دھرنے پر فوری توجہ دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے لاکھوں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے۔ اس طرح کے معاملات فوری حکم نامے سے مزید الجھ جاتے ہیں جس سے رزق روزی ہی نہیں، امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چمن کے صدر حاجی عبدالمنان خان دورانی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کو سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ حاجی عبدالمنان نے بتایا کہ چمن کے متاثرین تقریبا ڈیڑھ ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی۔ حاجی عبدالمنان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مکمل بے حسی نے نہ صرف لاکھوں لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا ہے بلکہ ان کے گھروں کے چولہے بھی بجنے لگے ہیں۔ انہوں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے اپیل کی کہ وہ سینٹ میں اس معاملے پر بھرپور آواز اٹھائیں اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بھی اس معاملے کی سنگینی سے اگاہ کریں۔ سینٹر عرفان صدیقی نے انہیں اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
0 کمنٹس:
Post a Comment