728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, December 7, 2023

    لاہور ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں نہ کرنے کا حکم

     

    عدالت پولیس کو کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتی: لاہور ہائیکورٹ
    لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کرمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔

    یہ بھی پڑھیں
    پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    عدالت نے ایس پی سی آر او کو ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ایس پی سی آر او نے افسران سے ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت طلب کی۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عدالت پولیس کو کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

     تحریری حکم کے مطابق سی ٹی او نے بتایا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے لائسنس حاصل کیے۔

    تحریری حکم کے مطابق ایس پی آپریشن نے بتایا کہ بغیر لائسنس گرفتار ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہریوں کو ہراساں نہ کرنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لاہور ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں نہ کرنے کا حکم Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top