728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, January 1, 2024

    فلائی جناح کا صارف تجربہ میں اضافہ کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک


     

     کراچی(پریس ریلیز) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے مسافروں کیلئے پروازوں کی با آسانی بکنگ کی ادائیگی کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کے پاس ادائیگی کے عمل کو مکمل کرکے اپنی بکنگ کی تصدیق کیلئے ایک مخصوص وقت کی سہولت دستیاب ہوگی۔
    پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ گیٹ وے اور سوئچ سسٹم ون لنک کی بدولت صارف اب کسی بھی  بینک کو ‫استعمال‬ کرتے ہوئے اپنے فون یا لیپ ٹاپ سے بکنگ کی ادائیگی کو با آسانی مکمل کرسکیں گے جس کے بعد بذات خود فلائی جناح کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔‬‬‬‬
    اس اشتراک کا بنیادی مقصد فلائی جناح کے صارفین کو بکنگ کے بہترین تجربہ کی فراہمی ہے۔صارفین کیلئے دستیاب ادائیگی کے چینلز کی سہولت اس اشتراک کو ممتاز بناتی ہے۔اس سہولت کے تحت کسی بھی بینک کی شاخ یا ون لنک کے وسیع نیٹ ورک سے منسلک اے ٹی ایم کے ذریعہ ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں۔  اسکےعلاوہ صارف اپنے بینک کی ویب سائٹ یا ون لنک کے ساتھ مربوط موبائل ایپ کے ذریعہ بھی تیزی کے ساتھ ادائیگی کے عمل کو مکمل کرسکتے ہیں۔ادائیگی کے اختیارا ت کی یہ سہولت مسافروں کو اپنی ترجیحات کے مطابق ادائیگی کے طریقہ کار کے انتخاب میں مدد فراہم کرے گی۔
    صارفین کو مطمئن کرنا فلائی جناح کی اولین ترجیح ہے جو صرف بکنگ تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ایئر لائن کی  بہترین خدمات کا اعتراف  کرتے ہوئے ابھی حال ہی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) کی جانب سے پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے بھی ایئر لائن کو اول درجے پر فائز گیا ہے۔
    فلائی جناح کا ون لنک کے ساتھ اشتراک سفری تجربہ میں  بہترین اضافہ کی ایک واضح مثال ہے جسکا مقصد مسافروں کو بے حد آسانی کے ساتھ سفر کے منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
    فلائی جناح کا تعارف
    فلائی جناح  ایک پاکستانی جوائنٹ وینچر کی کم لاگت والی نجی ائیر لائن ہے ۔ کراچی سے شروع ہونے والی یہ ائیرلائن جو ایئرعربیہ کےکم لاگت والے کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے قابل اعتماد ،
    آرام دہ اورمناسب کرایہ پرمبنی ہوائی سفر فراہم کرتی ہے۔     
    مزید معلومات کے لیے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فلائی جناح کا صارف تجربہ میں اضافہ کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top